Ay saba Mustafa sy keh Dena ghum k Mary salam kehty ha naat Urdu lyrics

 اے صبا مصطفی سے کہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

 اے صبا مصطفی سے کہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں


 یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں


اللہ اللہ حضور کی باتیں مرحبارنگ و نور کی باتیں 


چاند جن کی بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں


 اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتےہیں

 

عاشقوں کا سلام لے جاؤ غم زدوں کا پیام لے جاؤ 


حاجیوں مصطفیٰ سے کہ دینا بے سہارے سلام کہتے ہیں


 اے صبا مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتےہیں


ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا 


حاجیوں مصطفیٰ سے کہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں


 اے صبا مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتےہیں 


زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقا سے اتنا کہ دینا


 آپ کی گردراہ کو آقا چاند تارے سلام کہتے ہیں


 اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتےہیں

 

سبز گمبد کا آنکھ میں منظر پھر تصور میں آپ کا ممبر


 سامنے جالیاں میں روزے کی عاجزی سے سلام کہتے ہیں


 اے صبا مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتےہیں


یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں




Comments

Popular posts from this blog

mery nabi sy mera rishta kl bhi tha aur aj bhi ha naat urdu lyrics

naat urdu lyrics mery nabi sy mera rishta میرے نبی سے میرا رشتہ

مدینہ مدینہ ہما را مدینہmadina madina hamaram madina naaturdu lyrics