KABY PR PARI JB PEHLI NAZAR KIA CHESE HA DUNYA PHOL GAY NAAT URDU LYRICS
کعبےپہ پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دنیا بھول گیا کعبےپہ پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دنیا بھول گیا یوں ہوش و خرد مفلوج ہوئے دل ذوق تماشا بھول گیا پھر روح کو اذن رقص ملا خوابیده جنون بیدارہوا کلمے کا تقاضا یاد رہا یادوں کا تقاضا بھول گیا احساس کے پردے لہرا ئے ایماں کی حرارت تیز ہوئی سجدوں کی تڑپ اللہ اللہ سر اپنا سوا وہ بھول گیا جس وقت دعا کو ہاتھ اٹھے یاد آ نہ سکا جو سوچا تھا اظهار عقیدت کی دھن میں اظہار تمنا بھول گیا پہنچا جو حرم کی چوکھٹ پر اک ابر کرم نے گھیر لیا باقی نہ رہا تب ہوش مجھے کیا مانگ لیا کیا بھول گیا کعبےپر پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دنیا بھول گیا یوں ہوش و خرد مفلوج ہوئے دل ذوق و تماشا بھول گیا